اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس فی الحال حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت العزیزیہ ریفرنس میں فی الحال حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ کی ایک ساتھ دو سماعتیں ہورہی ہیں اور پراسیکیوشن کا کام مکمل ہوچکاہے، جب تک دونوں ریفرنسز پر سماعت مکمل نہیں ہوجاتی تب تک حتمی بیان نہیں دیاجائے جب کہ اس دوران نئے شواہد ملے تو انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا جائےگا۔ذرائع کےمطابق نیب کا مؤقف ہے کہ حتمی بیان استغاثہ کی طرف سے شواہد مکمل ہونے پر دیا جاتاہے اور احتساب عدالت حمتی بیان دینے کے لیے ہمیں مجبور نہیں کرسکتی۔ذرائع نے کہا کہ عدالت نے نیب سے حتمی بیان دینے کا کہا تھا تاکہ ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے تاہم اب نیب کی جانب سے بیان نہ دینے پر عدالت نے فلیگ شپ میں واجد ضیاء اور نیب کے تفتیشی افسر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ احتساب عدالت نے نیب کے حتمی بیان کا فیصلہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کی وجہ سے کیا اور عدالت اس معاملے پر کل تحریری حکم بھی جاری کرے گی۔واضح رہےکہ احتساب عدالت پاناما کیس کی روشنی میں بننے والے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سناچکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیاہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments