یوں تو بالی وڈ کی نامور اور پسندیدہ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے آئندہ ماہ شادی کی خوشخبری سب کو سنا دی ہے لیکن پرستار اس شادی سے متعلق ہر چھوٹی بڑی تفصیل جاننے کے لیے پُرجوش ہیں۔دپیکا اور رنویر نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان سوشل میڈیا پر دعوت نامہ پوسٹ کرکے کیا تھا۔بالی وڈ کی اس اداکار جوڑی کی شادی کا کارڈ انگریزی اور ہندی زبانوں میں تھا، جس میں شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر 2018 درج ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر اٹلی کی کومو جھیل پر شادی کے بندھن میں منسلک ہوں گے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے۔بعد ازاں یکم دسمبر کو ممبئی میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت دیگر نامور شخصیات مدعو ہوں گے۔اٹلی میں شادی کی تقریبات کے لیے دپیکا کی جانب سے شاہ رخ خان اور فرح خان جب کہ رنویر کی جانب سے سنجے لیلا بھنسالی اور ارجن کپور کی شرکت متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور فرح خان دپیکا پڈوکون کے بہت قریبی دوست ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ بالی وڈ فلم نگری میں ان دونوں کی وجہ سے ہی ان کا نام بنا ہے۔واضح رہے کہ دپیکا کی پہلی بالی وڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ تھی جس میں انہوں نے کنگ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ فلم کی ہدایات فرح خان نے انجام دی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments