لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کے ہاتھوں طالبہ کے شوہر پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی سربراہی میں کمیٹی اجلاس کے دوران تشدد کرنے والے اسلامی جمعیت طلبا کے دونوں کارکن جبکہ معطل کیا جانے والا سیکیورٹی گارڈ جاوید بھی پیش ہوا۔کمیٹی گذشتہ روز کے واقعے سے متعلق ان کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں نے دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اویس پر یہ الزام لگا کر تھپڑوں کی بارش کردی تھی کہ وہ ایک نامحرم طالبہ کے ساتھ کیوں کھڑے ہیں۔موبائل فون سے بنی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ چیختی چلاتی ہے اور بتاتی ہے کہ اویس اس کا شوہر ہے، مگر طلبا تنظیم کے کارکن اُس پر تشدد جاری رکھتے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گزشتہ روز واقعے کا نوٹس لے کر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد سے رپورٹ طلب کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات جاری کی تھیں۔جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سارا ملبہ وہاں موجود ایک سیکیورٹی گارڈ جاوید پر ڈال کر اسے 10 دن کے لیے معطل کر دیا جبکہ شعبہ اسلامیات کے طالبعلم مظہر اور جیالوجی ڈپارٹمنٹ کے عثمان انور کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان کے مطابق ‘یہ واقعہ گارڈ کی وجہ سے پیش آیا’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments