اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نیب کی نظرثانی درخواست 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔پاناماکیس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نےحدیبیہ پیپرملز کرپشن ریفرنس کھولنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 15 دسمبر 2017 کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر فیصلہ سنایا تھا اور کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل مسترد کردی تھی تاہم نیب نے اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کی تھی۔جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نیب کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بینچ 29 اکتوبر کو نظرثانی درخواست پر سماعت کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments