مظفرآباد: ہندستان کی طرف سے 1947کومقبوضہ جموں وکشمیر میں زبر دستی فوجیں اتارنے کے خلاف ریاست کے دونوں اطراف ، پاکستان کے عوام اور دنیا بھر میں آباد کشمیر یوں نے یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ، اس حوالہ سے مرکزی تقریب آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔ یوم سیاہ کی تقریب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وفاقی وزیر امور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور ، تحریک انصاف کے نائب صدر خواجہ فاروق احمد ، جماعت اسلامی کے راہنما ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی ، پیپلزپارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر ، مسلم کانفرنس کے راہنماء ثاقب مجید ، سیکرٹری جموںو کشمیر لبریشن سیل منصور قادر ڈار ، ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد احمد خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اس موقع پر آزاد کشمیر کی وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف ، ، ممبر اسمبلی عبدالماجد خان ، چیف سیکرٹری میاں وحید الدین ، سیکرٹری صاحبان حکومت ، سربراہان محکمہ جات ،سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنمائوں مہاجرین ، ملازمین تنظیموں ، سکولوں و کالجوں کے طلباء وطالبات ، خواتین ، وکلاء تاجر ، میڈیا اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی یوم سیاہ کی تقریب میں شریک تھی ۔ یوم سیاہ کے حوالہ سے آزادکشمیر کے تمام ڈویژنل و ضلعی سطح پر احتجاجی ریلیاں اور تقریبات منعقد کی گئیں ، یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔جماعت اسلامی کے رہنماء و ممبراسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت نے ریاستی عوام کے حقوق کا قتل عام کیا ہے اور آج بھی اس کا ظلم و جبر جاری ہے ۔ ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پانچ لاکھ سے زائد شہداء کا نذرانہ پیش کیا دس ہزار سے زائد نوجوان لاپتا ہیں۔ نوے سالہ سید علی گیلانی سے لیکر ایک دس سالہ سکول جانے والا بچہ بھی تحریک آزاد ی کشمیر میں شامل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں ہونے والے ظلم میں اضافہ کیا اور اپنے منشور کے مطابق کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے لیکن کشمیری عوام نے حالیہ الیکشن میں کم ترین ٹرن آئوٹ کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ وہ بھارت کی کسی بھی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ تحریک انصاف کے نائب صدر خواجہ فاروق احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن ،بھائیوں نے مسلح جدوجہد کا آغاز کیا ہے اسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی تسلیم کیا ہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہاء کر رہا ہے مگر عالمی میڈیا پر اس حوالہ سے خاموشی ہے ۔ ہمارے سیاسی اختلافات الگ ہیں مگر مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک ایجنڈے پر قائم ہیں ۔ کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کا شہید پاکستانی جھنڈے میں دفن ہو تا ہے ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہماری نوجوان نسل آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی افواج کا مقابلہ کر رہی ہے اور آج کشمیرکے پڑھے لکھے نوجوان بھی اس تحریک میں شامل ہو چکے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ برہان مظفر وانی ، منان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کوایک نیا موڑ دیا ہے تقریب کے آخر میں مولانا محمودالحسن اشرف نے پاکستان کی سلامتی و استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے دعا کروائی ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments