کراچی: ملک کے ایک اسلامی بینک پر سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو پیمنٹ کارڈز سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک پاکستانی بینک کے کارڈ ادائیگیوں کے سسٹم پر ہیکرز کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد بینک کارڈ کا بین الاقوامی استعمال معطل کردیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک کارڈ کو مختلف ممالک کے اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیل پر استعمال کیا گیا تاہم بینک کو معاملے کی تحقیقات اور سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق متاثرہ بینک کو اپنے صارفین کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ تمام بینکوں کو کارڈ سے ادائیگیوں کو رئیل ٹائم میں مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ایک اسلامی بینک کے ادائیگیوں کے سسٹم پر ہیکرز نے سائبر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بینک کے کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments