اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس سے متعلق کراچی کی ٹرائل کورٹ کو 6 ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایگزٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے چار مقدمات ہیں جن میں سے 2 کراچی، ایک اسلام آباد اور ایک پشاور میں ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد والے کیس میں ایگزیکٹ نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا، کراچی میں 2015 سے معاملہ زیر التواءہے، تاخیر کیوں ہوئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد والے کیس میں سزا معطل اور کراچی کے دوسرے کیس میں ضمانت ہوگئی ہے جب کہ پشاور میں کیس کا ٹرائل ہی نہیں ہونے دیا گیا۔جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمے کے دوران کہا آپ نے سزا معطل کرادی، سزا معطلی کا تو رواج ہی بن گیا ہے، شعیب شیخ نے ملک کی بہت بدنامی کی ان کا ٹرائل سپریم کورٹ میں ہی ہوگا۔عدالت نے کراچی کی ٹرائل کورٹ کو ایک کیس کا فیصلہ 6 ہفتے اور دوسرے کیس کا 3 مہینے میں کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر فیصلہ نہ کیا تو وضاحت دینی پڑے گی۔کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ 5 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر20 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر کر معطل کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments