اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنی گالا غیر قانونی تعمیرات کیس میں وزیراعظم عمران خان کو آج ہی اپنا گھر ریگولائز کرانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد کے بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بنی گالا میں جائیدادوں کی ریگولرائزیشن نہ کرائے جانے پر اظہار برہمی کیا اور وزیراعظم عمران خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل بابر اعوان سے کہا وزیراعظم کو بتائیں کہ ریگولرائزیشن کروائیں، لیڈر کو مثال قائم کرنی پڑتی ہے، یہ آپ کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا 10 دن کا وقت دیا تھا ابھی تک کوئی پیش رفت کیوں نہیں ہوئی؟اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری داخلہ نے عدالت کے حکم پر بنائی گئی ریگولرائزیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا ہے، صرف 10 دن کی مہلت دے دیں، جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ ایک دن کی بھی مہلت نہیں دیں گے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آج سیکریٹری داخلہ کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہے، 3 بجے تک کی مہلت دے دیں، اس پر عدالت نے رات 10 بجے سے پہلے ٹھوس اقدامات کے بارے آگاہ کرنے کا حکم دیا جب کہ کیس کی مزید سماعت 30 اکتوبر کو ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments