قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، شہبازشریف بھی شریک ہوں گے

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔

نیب حکام کو شہبازشریف کو بذریعہ قومی ائیرلائن اسلام آباد لانا تھا تاہم پرواز کی عدم دستیابی پر اب اپوزیشن لیڈر کو بذریعہ سڑک وفاقی دارالحکومت لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت انہیں بذریعہ موٹروے لایا جائے گا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا جو اب سے کچھ دیر بعد ہوگا، اجلاس میں اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی اور احتجاج سے متعلق لائحہ عمل پر غور ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں