قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔شعیب ملک نے ‘مرزا ملک’ کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے شیئر کی۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پُرجوش انداز میں بیٹے کی ولادت کی نوید سنائی اور بتایا کہ ان کی اہلیہ (ثانیہ مرزا) کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔شعیب ملک نے سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔آخر میں آل راؤنڈر نے ہیش ٹیگ میں ’بے بی مرزا ملک‘ بھی نمایاں کیا۔بس اس خبر کے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مداحوں، کرکٹ اسٹارز، شوبز ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بیٹے کی ولادت پر مبارک بادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔فاسٹ بولر محمد عامر نے دونوں کو بیٹے کی مبارک باد پیش کی اور دعا بھی دی۔واضح رہے کہ بچے کی ولادت سے قبل ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ طے کرلیا تھا۔تاہم ابھی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ شعیب اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش کہاں ہوئی ہے اور اس کی شہریت کیا ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments