قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیٹے کی پیدائش پر انہیں، ان کی اہلیہ اور اہلخانہ کو مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ان کے بیٹے کا نام اذہان ہے۔شعیب ملک ان دنوں قومی ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں تھے جو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑ کر واپس آرہے ہیں۔شعیب اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش سے قبل ایک تقریب کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام کیا ہوگا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کا خاندانی نام ‘مرزا ملک’ ہوگا۔ثانیہ مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام (surname) مرزا تبدیل نہیں کیا کیونکہ نام سے پہچان ہے اور یہ آگے بھی بڑھے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments