لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق آئندہ ایڈیشن میں کھلاڑی نہیں بلکہ مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نہیں ہوں گے، مصباح الحق اور فرنچائز کے درمیان کوئی عہدہ دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائز مصباح الحق کو مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے تاہم مالی معاملات طے ہونے کے بعد عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آف اسپنر سعید اجمل کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے تاہم چوتھے ایڈیشن میں توصیف احمد کوچنگ اسٹاف میں شامل نہیں ہوں گے، فرنچائز ان کی خدمات سے دستبردار ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ مصباح الحق نے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی اور وہ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments