العزیزیہ ریفرنس: احتساب عدالت نے نوازشریف کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا۔العزیزیہ ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر نیب نے شواہد مکمل کیے تھے جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا بطور ملزم حتمی بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوازشریف کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا ہے جس کی کاپی اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی کو بھی دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت کی جانب نوازشریف سے 100 سے زائد سوالات پوچھے جائیں گے اور انہیں یہ سوالنامہ جلد بھیج دیا جائے گا جس کی روشنی میں سابق وزیراعظم اپنا حتمی بیان دیں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 17 نومبر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں