وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئاے گا جس میں ایل این جی ٹرمینلز اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے بورڈ کی تشکیل نو، آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کے استعفے کی منظوری اور نئے چیئرمین کا تقرر ایجنڈے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاک چین دفاعی اداروں کے درمیان یو این امن مشن سے متعلق ایم او یو کی منظوری، ایف سی بلوچستان اور ایف سی کے پی شمالی کے انسپکٹر جنرلز کے تقرر کی توثیق کی جائے گی۔سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند اور سڑکیں بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں