شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی بالی وڈ فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا مداحوں کو بے صبری سے انتطار ہے لیکن اس سے قبل اس کے زبردست پوسٹرز ریلیز کردیئے گئے ہیں۔فلم ’زیرو‘ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ مرکزی کرداروں میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔شاہ رخ خان نے آج فلم کے پوسٹرز مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ایک پوسٹر میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ جبکہ دوسرے میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے۔انوشکا نے بھی فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا اور شرارتی انداز میں کیپشن لکھا کہ ’دیکھیے تو ذرا، ابھی تک ہاں، نا کچھ بھی نہیں بولا اسے اور پھر بھی کتنا خوش لگ رہا ہے، ویسے جوڑی بری نہیں ہے۔کیا کہتے ہو؟’اس پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں شاہ رخ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں، وہیں انوشکا وہیل چیئر پر بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں اور دونوں مسکرا بھی رہے ہیں۔دوسری جانب کترینہ کیف نے بھی انسٹاگرام پر ’زیرو‘ کا دوسرا پوسٹر شیئر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’آسمان سے زمین پر آنے میں دقت ہی یہی ہے کہ جب آؤ کوئی نہ کوئی گلے پڑ جاتا ہے‘۔اسی پوسٹر کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کنگ خان نے لکھا کہ ’ستاروں کے خواب دیکھنے والوں ہم نے تو چاند قریب سے دیکھا ہے‘۔واضح رہے کہ یہ کترینہ کی شاہ رخ کے ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلم ‘جب تک ہے جان’ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم ‘زیرو’ میں دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، سری دیوی،کرشمہ کپور، جوہی چاولہ اور سلمان خان بھی مہمان اداکار کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔فلم رواں برس کے اختتام پر 21 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments