بی سی سی آئی کی کھلاڑیوں کیلئے آسٹریلوی بورڈ سے فرمائشی مینیو کی سفارش

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے دورہ آسٹریلیا سے قبل میزبان بورڈ سے کھانے میں کھلاڑیوں کے لیے اسپیشل فرمائش کی ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی تاہم اس سے قبل بی سی سی آئی نے میزبان ٹیم سے درخواست کی ہے کہ کھلاڑیوں کے مینیو میں بیف کو شامل نہ کیا جائے۔بی سی سی آئی کی انسپکشن ٹیم نے میزبان بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑی کھانے کے مینیو میں سبزی کے بنے کھانے یا پھلوں کو زیادہ ترجیح دیں گے اس لیے مینیو میں بیف کو شامل نہ کیا جائے۔بھارتی کرکٹرز کو کھانے کی فراہمی کے لیے آسٹریلیا میں ہی موجود ایک بھارتی ریسٹورینٹ سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر کو بیف پاستا کھانے میں پیش کیا گیا تھا اور بی سی سی آئی کی جانب سے کھانے کا مینیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو بیف کھلانے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں