سری نگر بھارتی فوج نے کپواڑہ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔ اونتی پورہ کے نصیر تیلی نامی شخص کو بھارتی فوج نے قصبے کے محاصرے کے دوران گولی مار کر شہید کیا شہادتوں کے خلاف پامپور ، بڈگام اور دورسرے علاقوں میں احتجاجی ہڑتال رہی ،وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے مختار احمد خان اور محمد امین میر کو سپردخاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک خا تون مغلی بیگم سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کشتواڑ میں نا معلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری انیل پریہار اپنے بڑے بھائی اجیت پریہار کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔اس واقعہ کے بعد کشتواڑ میں صورتحال کشیدہ ہوئی اور مشتعل لوگوں نے ایس ایس پی اور ایس ایچ او پر حملہ کیا جس کے باعث دونوں زخمی ہوگئے ۔ انتظامیہ نے کشتواڑ اور اسکے مضافاتی علاقوںمیں غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذ کر کے انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی ہے ۔بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجمن شرعی شعیان کے سربراہ آغا سید حسن کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ این آئی ائے کے نوٹس پر آغا سید حسن جمعہ کو این آئی ائے کے سامنے پیش ہوئے ۔ اس موقع پربڈگام میں احتجاجی ہڑتال کی گئی ۔بھارتی عدالت نے کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور کی دو ساتھیوںناہدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے ریمانڈ میں 15دنوں کا اضافہ کر دیا ہے ۔ آسیہ اندرابی اور کی دو ساتھیوںناہدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی ان دنوں نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ نئی دہلی کی پٹیالہ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے خصوصی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے 15دنوں کی ریمانڈ پردینے کے احکامات صادر کرتے ہوئے 15نو مبر کو سماعت کادن مقرر کیا ۔وسطی ضلع بڈگام میں گزشتہ روز شہید ہونے والا مختار احمد خان ولد عبدالاحد خان ساکن براس آری زال بیروہ اور محمد امین میر ولد غلام رسول میر ساکن درنگہ بل پانپور کا رہنے والا تھا۔ ان کی شہادت پرہرد پنزو اور آری زال میں نوجوان اور خواتین سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا فورسزپر پتھرائو کیا۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی اور یہاں کافی دیر تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ادھر پانپور میں مظاہرے کئے گئے ،جس دوران مظاہرین نے سرینگر ۔جموں شاہراہ پر دھر نا بھی دیا ۔پانپور کے نمبلہ بل علاقے میں مظاہرین کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے بند کردیا۔اس موقعہ پر پولیس اور مظاہرین آپس میں الجھ گئے جس کے بعد شدید جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین نے فورسز پر پتھرائوکیا اورجوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی ۔مظاہرین اور فورسز ٹکرائو کے نتیجے میں بڈگام اور پانپور میں کئی اہلکاروں اور خاتون مغلی بیگم سمیت متعدد افراد زخمی ہو ئے ۔ خاتون مغلی بیگم سر پر پتھر لگنے سے مضروب ہوئی۔ادھر پانپور میں مکمل ہڑتال ہوئی جس کے دوران کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے۔ آری زال بیروہ اورکدل بل پانپورمیں تنائواورکشیدگی کی صورتحال پیداہوئی ،اوربڑی تعدادمیں لوگ ان دونوں مقامات پرجمع ہوئے اورانہوں نے شہدا مختارخان اورمحمدامین میرکی آخری رسومات میں حصہ لیا۔۔مختارخان کی نمازجنازہ اداہونے کے بعداسکی میت کوآبائی قبرستان میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپردلحدکیاگیا ۔ کدل بل پانپورمیں نوجوان سڑکوں پرنکل آئے اورانہوں نے سنگباری شروع کردی ،جسکے نتیجے میں سری نگرکوجنوبی کشمیراورجموں سے ملانے والی شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت مسدودہوکررہ گئی۔ محمدامین میرکی نعش کوآبائی علاقہ درنگہ بل پانپورپہنچایاگیاتویہاں بڑی تعداد میں لوگ پہلے سے ہی جمع ہوتھے۔ محمدامین میرکی نمازجنازہ اداہونے کے بعداسکی میت کوآبائی قبرستان میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپردلحدکیاگیا۔ترال میں دوسرے روزبھی تعزیتی ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔سرحدی ضلع کپوارہ کے ترہگام قصبہ میں کریک ڈائون کے دوران گھر گھر تلاشی کاروائیاں انجام دی گئیں ۔ فوج نے ترہگام کے زرگر محلہ اور چک پورہ بستیوں کو محاصرے میںلیا اور تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ فوج نے گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران لوگو ں سے پوچھ تاچھ بھی کی جبکہ مکانوں کے آ س پاس کھیت اور کھلیانو ں کی بھی بارک بینی سے تلاشی لی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments