راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) کے ڈاکٹرز کی طرف سے انجیو پلاسٹی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے باعث آج سپریم کورٹ کے بنچ ون میں زیر سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔بینچ نمبر ایک میں عدالت عظمیٰ نے آج جعلی بینک اکاؤنٹس، زلفی بخاری نااہلیت کیس اور پائلٹس اور کیبن کرو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنی تھی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز راولپنڈی کے مقامی اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔چیف جسٹس کو رات بھر اسپتال میں رکھا گیا اور پیر کی صبح ان کا چیک اپ کیا گیا جس کے بعد ماہر امراض دل جنرل اظہر کیانی نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔روانگی کے وقت میڈیا کو اسپتال کے گیٹ پر دیکھ کر چیف جسٹس اپنی گاڑی سے باہر آئے، صحافیوں سے مصافحہ کیا اور غیر رسمی بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ کل سے عدالت جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments