نیویارک: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے صاحبزادوں نے سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ والد کی لاش ان کے حوالے کردی جائے۔عبداللہ اور صلاح خاشقجی نے کہا کہ ان کے والد کے لاپتہ ہونے اور قتل ہونے کے حوالے سے غیریقینی صورتحال نے انہیں چند ہفتے شدید اذیت اور تکلیف میں مبتلا کیے رکھا۔33 سالہ عبداللہ خاشقجی نے کہا کہ ان کے والد کے ساتھ جو کچھ ہوا، امید ہے کہ وہ تکلیف دہ نہیں ہوگا، جو کچھ ہوا وہ بہت جلد ہوا ہوگا اور ان کی پرسکون موت واقع ہوئی ہوگی35 سالہ صلاح خاشقجی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے والد کی تدفین مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں کی جائے اور اس حوالے سے سعودی حکام سے بات کی ہے اور امید ہے کہ ایسا جلد ہوگا۔دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو سیاسی مقاصد کے لیے عالمی سطح پر غلط انداز میں پیش کیا گیا اور بدقسمتی سے کچھ لوگ ان کے حوالے سے من گھڑت باتیں کر رہے ہیں اور ان کا نام سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں تاہم سعودی کنگ نے انصاف کی فراہمی کا کہا ہے جس پر ہمیں یقین ہے۔دوسری جانب ترکی کے پراسیکیوٹر جنرل نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں داخلے کے بعد دبوچا گیا اور گلا دباکر مارا گیا جس کے بعد لاش کو ٹکڑے کر کے ٹھکانہ لگایا گیا۔یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو دستاویزات کے سلسلے میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ گئے تھے جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments