لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او زاہد محمود راٹھور قاتلانہ حملے کے نتیجے میں گن مین اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق انسپکٹر زاہد محمود راٹھور کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے اُس وقت فائرنگ کی، جب وہ مریدکے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے لاہور آر ہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او زاہد محمود شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کا گن مین اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ او زاہد محمود کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔دوسری جانب واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، جس میں پہلے ہی مقتول زاہد محمود کا بھائی اور بھتیجا نشانہ بن چکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی انسپکٹر زاہد محمود پر حملے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments