اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلا میں شریک ہوں گے اور ملکی امن وامان اور خطے میں سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور روس کے وزیراعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کا بھی امکان ہے۔اجلاس کے دوران پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امور پر بھی بات کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments