ماضی کی مشہور ڈرامہ سیریز ’الف نون‘ پر فیچر فلم بنائے جانے کی خبر نے جہاں بہت سے لوگوں کو پرجوش کردیا، وہیں کچھ لوگ ان خدشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ کہیں کوک اسٹوڈیو میں کلاسک گانے ‘کوکو رینا’ کے ریمیک کی طرح ‘الف نون’ بھی ایک ناکام کوشش ثابت نہ ہو۔کمال احمد رضوی کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ 1965 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس میں اداکار کمال احمد رضوی نے ‘الن’ اور رفیع خاور نے ‘ننھا’ کا کردار ادا کیا تھا۔اس ڈرامے میں الن کا کردار چالاک، ہوشیار، تیز طرار اور شارٹ کٹ سے دولت کمانے والے انسان کا تھا جو دِکھنے میں دبلا، پتلا اور لمبا تھا، جبکہ ننھا کا کردار ہنس مکھ، سچا، بھولا بھالا، ڈرے بغیر سچائی سامنے لانے والے انسان کا تھا، جو قدرے بے وقوف بھی تھا۔اس ڈرامے کی ہر قسط میں معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو خوبصورت اور تفریحی انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریز ‘الف نون’ 1965 سے 1985 تک مختلف وقفوں سے چار مرتبہ پیش کی جاچکی ہے۔اور اب حال ہی میں گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اس بات کا اعلان کیا کہ ‘الف نون’ پر فیچر فلم بنائی جارہی ہے، جس میں وہ الن کا کردار ادا کریں گے جبکہ ننھا کا کردار فیصل قریشی نبھائیں گے۔شہزاد رائے نے یہ بھی بتایا کہ الف نون فیچر فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments