اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وزیر فواد چوہدری نے فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے کی بات کی اور وہ اسپیس شپ کی ڈرائیونگ خود کرنے کے چکر میں ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا وفاقی وزیر اطلاعات عادت سے مجبور ہیں، پاکستان کے عوام 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیے بغیر انہیں خلاء میں جانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اس قسم کے بیانات دے کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہیے ان کے بیانات کی سچائی کا عوام کو پتہ چل چکا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو خلا میں جانے کی بات نہیں کرنی چاہیے وہ اپنے وعدے پورے کریں، 100 دن مکمل ہونے والے ہیں، مہنگائی کا بم پاکستان کے عوام پر گرایا گیا ہے، بزنس کمیونٹی اور چھوٹے بڑے کاروباری لوگوں کو دشواری ہے۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال کر پچھلی حکومت پر ڈال رہے ہیں، مہنگائی کا بوجھ موجودہ حکومت کی وجہ سے ہے، فواد چوہدری مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں توجہ ہٹانے نہیں دی جائیگی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلا میں سیاستدانوں کے بھیجے جانے سے متعلق بیان کی گونج قومی اسمبلی میں بھی سنی گئی جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم فسادی نہیں امن پسند ہیں، ہم نے ہڑتالیں نہیں کیں، یہ کنٹینر پر چڑھتے تھے ہم انہیں اتار کر لاتے تھے، حکومتی بینچز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا فسادیوں کو خلاء میں بھیجا جائے اور واپس نہ آنے دیا جائے، کتنی اچھی بات کی گئی، اس طرح تو اُس طرف کا ایوان خالی ہوجائے گا کیونکہ سارا فساد تو انہوں نے شروع کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments