کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم کی کنٹینر اور چین میں تقریر ایک جیسی تھی اور انہیں چین سے کچھ نہیں ملا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی کی صورتحال زیادہ خراب تھی، ہم پولیس کے پہرے میں ہائی ویز پر سفر کرتے تھے لیکن سندھ حکومت کی محنت سے امن و امان بہتر ہوا، شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے اور آج صورتحال بہت بہتر ہے۔انہوں نےکہا کہ تھر کا دورہ کریں وہاں کی خوبصورتی اور ترقی متاثر کرے گی، مشرف کے دور میں تھر گیا تھا، کراچی سے اس وقت 8 گھنٹے سے زیادہ لگے تھے مگر اب سڑکیں بہت اچھی ہیں، یہ پی پی حکومت کی محنت ہے، مٹھی اسپتال کو بہت بہتر کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کا نام لیے بغیر کہا کہ سرکاری افسران کو خوف کھا گیا ہے، اب آپ کو خوف کے ماحول سے نکالنا ہے، نہیں تو کچھ نہیں کرسکیں گے، ہمیں گورننس کے سنجیدہ مسائل ہیں۔مراد علی شاہ نے نیب کے سلوگن ’سے نوٹو کرپشن‘ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اس سلوگن سے ظاہر ہوتا ہے ہم سب کرپٹ ہیں، کرپشن کا خاتمہ سلوگن سے نہیں ہوگا بلکہ اچھی گورننس سے ہوگا۔وزیراعلی سندھ کا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چوہدری کبھی کسی کی تعریفیں کرتے تھے، آج کسی اور کی کررہے ہیں جب کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو کہتے ہیں این آر او مانگ رہے ہیں۔مراد علی نے شاہ نے وزیراعظم کے دورۂ چین سے متعلق کہا کہ چین سے وزیراعظم کو کچھ نہیں ملا، ان کی کنٹینر اور چین میں تقریر ایک جیسی تھی، وزیراعظم پاکستان کے لیے چین گئے، امید تھی کہ چین میں سندھ کے لیے بھی بات ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments