نواب شاہ: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہنا ہےکہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے راستہ ڈھونڈا جارہا ہے لیکن انہیں میری گرفتاری کے لیے ثبوت نہیں مل رہے ہیں۔نواب شاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان کو ڈیل کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا، انہیں ڈیل کرانے والے لے تو آتے ہیں پر ان سے ملک چلایا نہیں جاتا جب کہ ہم نے بغیر ڈیل کے حکومت حاصل کی اور ملک چلاکر دکھایا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے راستہ ڈھونڈا جارہا ہے، انہیں میری گرفتاری کے لیے ثبوت نہیں مل رہے ہیں، مجھے پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا، اب گرفتاری ہوئی تومیری سیاسی ساکھ بڑھے گی۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کشکول لے کر دنیا بھر میں پھررہے ہیں، حکومت سے لڑائی میری لیے نئی بات نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments