کراچی: شہر میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں شہریوں کو لوٹنے والا ایک اور گروہ سرگرم ہوگیا۔کراچی پولیس نے گزشتہ روز ضلع وسطی میں بینک سے بھاری رقم لے کر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے چار رکنی گروہ کا انکشاف کیا تھا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔شہر میں اس کے علاوہ ایک اور گروہ کا انکشاف ہواہے جو بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹ رہا ہے۔جیونیوز کے مطابق کراچی کےمقامی تاجر نے بتایا کہ اس نے گزشتہ روز سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع بینک سے رقم نکلوائی تو ڈاکوؤں نے وہاں سے اس کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔تاجرکے مطابق 4 ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے اسے دکان پر پہنچتے ہی لوٹ لیا اور لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئے۔تاجر کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ قریب لگے کیمرے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں شلوار قمیض میں ملبوس تین اور ایک پینٹ شرٹ پہنے ملزم کی شکلیں باآسانی دیکھی جاسکتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments