اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سندھ کو پانی کا جائز حصہ نہ ملنے سے متعلق پیپلز پارٹی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر کارروائی کے دوران وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سندھ کے پانی کی چوری کا ذمہ دار نواز حکومت کو قرار دیا۔فیصل واوڈا نے کہا نواز شریف نے دوسرے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالا اور ان کا پانی چوری کیا، ایوان کو بتانا چاہتا ہوں گزشتہ دور میں کی گئی پانی چوری پکڑ چکا ہوں۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ حکومت میں شامل لوگوں کی دیانتداری جانتا ہوں، سندھ اور بلوچستان کا پانی چوری کر کے پنجاب کو دینے کا انکشاف تشویشناک ہے جس کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔فیصل واوڈا نے کہا پنجاب کا نام نہیں لیا کمیٹی کی ضرورت نہیں خود اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کروں گا، (ن) لیگ کے دور میں ہر چیز میں چوری اور ڈاکہ پڑا ہے جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا الزام لگانا ہے تو مجھ سے تحقیقات شروع کریں، آپ نے چور کہا تو آپ کو آپ کے والد کو چور کہوں گا۔جس پر فیصل واوڈا نے کہا اگر شاہد خاقان عباسی مجھے اور میرے والد کو چور کہتے ہیں تو یہ خاقان عباسی کی پرورش ہے، باپ، بیٹے، بیٹی،گھر داماد، سمدھی کٹہرے میں ہیں۔فیصل واوڈا اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد مراد سعید کی تقریر کے بعد ایوان میں مزید گرما گرمی پیدا ہوئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments