دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا دلکش جوڑا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے، جنہیں مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایسے میں فلمساز روہت شیٹھی نے اس جوڑے کو نہایت دلچسپ انداز میں شادی کی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ روہت شیٹھی نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ‘سمبا’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ کے اختتام کے بعد روہت شیٹھی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک جذباتی پوسٹ میں رنویر سنگھ کو ‘چھوٹا بھائی’ قرار دیتے ہوئے انہیں دپیکا سے شادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے لکھا، ‘مجھے یہ لکھتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میرا ‘سمبا’ میری ‘میناما’ سے شادی کرنے جارہا ہے۔’یہاں انہوں نے فلم ‘سمبا’ میں رنویر کے کردار ‘سمبا’ اور فلم ‘چنائے ایکسپریس’ میں دپیکا کے کردار ‘میناما’ کا حوالہ دیا۔واضح رہے کہ ‘سمبا’ رنویر سنگھ کی روہت شیٹھی کے ساتھ پہلی فلم ہے جبکہ دپیکا اس سے قبل ان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ‘چنائے ایکسپریس’ کرچکی ہیں۔فلم ‘سمبا’ میں سونو سود اور آشوتوش رانا کے علاوہ اجے دیوگن بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔فلم رواں برس 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments