دادو: صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع دادو کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ نے آگے جانے والے ٹرالر کو ٹکر ماری۔ کوچ لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی۔حادثے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین اور 6 بچوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال دادو منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔دوسری جانب ایک زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments