بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر 3 دن سے پھنسے پاکستانی زائرین نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ 100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور ہیں، جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا، تاہم سالار قافلہ پرواز کی روانگی سے قبل پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔زائرین کا موقف ہے کہ کاروان شاہ خراسان کے ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے کے سبب وہ مشکل میں ہیں اور سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین فرش پر سونے پر مجبور ہیں جبکہ کئی افراد بیمار بھی ہوگئے ہیں۔زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کے لیے رقم نہیں ہے، لہذا حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments