اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطاء الحق قاسمی کی بطور مینیجنگ ایڈیٹر (ایم ڈی) پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو سماعت مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی غیرقانونی تعیناتی کے ذمے دار اُس وقت کے وزیراطلاعات پرویز رشید تھے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ غیرقانونی تعیناتی کے ذمے دار سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد بھی تھے۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ غیرقانونی تعیناتی میں ملوث افراد سے 19کروڑ 78 لاکھ روپے لیے جائیں۔جبکہ عطاء الحق قاسمی سے تنخواہوں اور مراعات کی مد میں دی گئی رقم واپس لی جائے۔ساتھ ہی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عطاالحق قاسمی کو آئندہ ایسے کسی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے عطاء الحق قاسمی کے پی ٹی وی میں انتظامی احکامات کو بھی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قواعد کے خلاف تعینات کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments