ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اب جوڑے نے شادی کی تقریب کے لیے دعوت ناموں کی تقسیم بھی شروع کردی۔دپیکا اور رنویر کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہونی ہے جس کے لیے ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جوڑے کو گزشتہ روز ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی رہائشگاہ پر دیکھا گیا جہاں وہ اپنی شادی کا کارڈ دینے گئے تھے۔32 سالہ دپیکا اور 33 سالہ رنویر نے شادی کے کارڈز روایتی ہندی اور انگریزی زبان میں چھپوائے ہیں اور اس کی تقسیم کے فرائض بھی خود ہی انجام دے رہے ہیں۔دونوں کی شادی سے قبل کی تقریبات جاری ہیں اور وقتاً فوقتاً تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، حال ہی میں رنویر سنگھ کی چہرے پر مہندی لگی تصاویر منظرعام پر آئیں جس میں انہیں بالکونی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر سنگھ کی جوڑی پہلی مرتبہ سنجلے لیلا پھنسالی کی فلم ‘رام لیلا’ میں منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد اس جوڑی نے سال کی بلاکس بسٹر فلم ‘پدماوتی’ میں بھی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments