امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔دوسری جانب حکام نے ہالی وڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھر خالی کرالیے ۔کیلیفورنیا میں 3 مختلف مقامات پر دو روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بیوٹے کاؤنٹی شیرف، کوری ہونیا کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے علاقے کے 80 سے 90 فیصد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 35 افراد لاپتہ ہیں۔دوسری جانب قصبے پیراڈائز سے 26 ہزار افراد کو ہنگامی بنیادوں پرنقل مکانی کرنا پڑی جبکہ یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔آگ نے اب تک کئی ہزار سے زائد مکانات، اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔دوسری جانب لوگ سوشل میڈیا پر آگ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔کیٹ لین جینر کا گھر آگ کی نذر ہوگیا۔ کم کارڈیشن اور کےنائی ویسٹ کا گھر بھی شعلوں کی زد میں ہے۔مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کا گھر بھی دھوئیں کے کالے بادلوں میں گھرا ہوا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فائر فائٹرز، پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا گھر بھی تباہ ہونےکا خدشہ ہے۔فلمساز اسکاٹ ڈیرکسن نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کا گھر تباہ ہوچکا ہے، لیکن وہ اور ان کے اہلخانہ محفوظ ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments