لاہور: سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادران کی طلبی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس میں نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو طلب کرنےکی درخواست مسترد کردی تھی جس پر درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد درخواستگزار کی اپیل جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل عدالتِ عظمیٰ کا 2 رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرےگا جس کے لیے درخواست گزار سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments