جدہ: سعودی عرب میں اپیل عدالت نے مطلقہ کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40کوڑوں کی سزا سنادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں قائم اپیل عدالت نے مطلقہ کی جانب سے دائر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مذکورہ خاتون سے کہا کہ وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہے تو اسے اس کا موقع بھی دیا جائے گا۔ سابق شوہر نے واٹس ایپ پر اخلاق اور آبرو کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور 600گالیاں تحریر کر کے بھیجی تھیں۔ واضح رہے کہ مطلقہ اور سابق شوہر کے دومیان بچوں کی پرورش پر جھگڑا ہو گیا تھا.
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments