اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس نمٹا دیا جب کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ نندی پور پاور منصوبہ کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس رواں سال 8 اگست کو ری اوپن کیا تھا اور عدالت نے نیب کو منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کے روز نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے عدالت میں خواجہ آصف سے استفسار کیا کہ آپ کیسے آئے ہیں؟ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے بتایا کہ یہ نندی پور پاور منصوبے سے متعلق کیس کے لیے آئے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نندی پور پاور منصوبہ کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، نندی پور والا ریفرنس تو فائنل ہو گیا، خواجہ آصف کی داد رسی بھی ہو گئی۔عدالت نے نندی پور پاور منصوبے سے متعلق کیس نمٹا دیا جب کہ ایک فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ جمعہ کو لاہور میں سنا جائے گا۔واضح رہےکہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق 2005 میں بننے والے نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت 22 ارب روپے سے 58 ارب روپے تک جاپہنچی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments