راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی آرمی ہاؤس میں تقریب ولیمہ منعقد ہوئی۔تقریب ولیمہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔تقریب میں قومی سیاستدانوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے خواجہ آصف، رانا تنویر، چوہدری نثار، اعتزازاحسن، خورشید شاہ، جہانگیر ترین، حاصل بزنجو، سینیٹر تنویر چوہدری نے شرکت کی۔سابق کرکٹر شعیب اختر، گلوکار شہزاد رائے بھی سعد صدیق باجوہ کی ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔دعوت ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ امریکا، افغانستان کے سفیروں اور برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ولیمے کی تقریب میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments