اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز کے ٹرائل کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیاہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے بطور ملزم 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کے معاملے پر جج اور سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان مکالمہ ہوا۔جج ارشد ملک نے کہاکہ میاں نواز شریف کا بیان آج ہی قلم بند کر لیتے ہیں، اس پر خواجہ حارث نے مؤقف اپنایا کہ آج نہیں، کل نواز شریف کا بیان قلم بند کرانا شروع کرتے ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ سوالات پیچیدہ ہیں لیکن ہمیں اس پر اعتراض نہیں، بیان کے لیے تمام ریکارڈ دیکھنا پڑ رہا ہے، کل تک کا وقت دیں۔احتساب عدالت کے جج نے خواجہ حارث کی درخواست پر کہا کہ نواز شریف کا جتنا بیان ہوسکتا ہے کل کرا دیں۔جج ارشد ملک نے کہا کہ دی گئی ڈیڈلائن میں سماعت ختم نہیں ہوسکتی، ٹرائل کی مدت میں مزید توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنا ہے، چاہتا ہوں سپریم کورٹ کو جو خط لکھیں اس میں ریکارڈ کے ساتھ کچھ لگا کر بھیجیں، یہ بتائیں گےکہ باقی کام ہو چکا ہے، تھوڑا باقی ہے۔احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کو خط کے ساتھ کیس میں پیش رفت سےبھی آگاہ کریں گے اور نوازشریف کے بیان کا حصہ بھی خط کے ساتھ منسلک کردیں گے۔خواجہ حارث نے کہا کہ جج سے مکالمہ کیا کہ آپ آرڈر شیٹ میں ابھی تک کی کاروائی لکھ دیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments