لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شادباغ چن شاہ قبرستان سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ تیسری بیٹی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے زخمی لڑکی کے بیان کے مطابق اس کے والد ملک اصغر علی عرف بلو کو چند روز قبل شیخوپورہ میں مبینہ طور پر ان کی دوسری بیوی کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔لڑکی کے مطابق اس کا بہنوئی انہیں والد کی قبر پر فاتخہ خوانی کرنے کے لیے لایا، جب وہ اپنی سوتیلی والدہ اور 2 بہنوں کے ہمراہ قبرستان پہنچی تو بہنوئی اور اس کے ساتھی گارڈ نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس سے اس کی سوتیلی والدہ اور 2 بہنیں موقع پر ہلاک ہوگئیں تاہم وہ زخمی حالت میں بھاگ پڑی۔پولیس کو مقامی افراد نے واقعے کی اطلاع دی اور زخمی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کے اس واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس میں مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments