روم: بالی وڈ کی دلکش جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ کا انتخاب کیا ہے جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جوڑے نے شادی کے ملبوسات کے لیے ڈیزائنر سبیاساشی مکھرجی کا انتخاب کیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی میں 100 کے قریب لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں دپیکا اور رنویر کے گھر والوں اور قریبی دوستوں کے علاوہ بالی وڈ سے شاہ رخ خان، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی مہمان اپنے ساتھ موبائل فون نہ لے کر آئے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز لیک نہ ہوسکیں۔دوسری جانب یہ بھی رپورٹس ہیں کہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو ایونٹ سے دور رکھنے کی غرض سے کئی سیکیورٹی بوٹس بھی جھیل کے اطراف گشت میں مصروف ہیں جبکہ مقامی حکام نے کشتیاں کرائے پر دینے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے سے باہر کے لوگوں کو بوٹس کرائے پر نہ دیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کو ایک خصوصی رِسٹ بینڈ دیا جارہا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز کے کیمرہ لینس کو بھی اسٹیکر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments