لاہور: نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے ایک اہم گواہ سلمان شاہ کو خط لکھ کر طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہناہےکہ کیس کے اہم گواہ نے نیب کے ڈائریکٹر لیول کے افسر کو تمام شواہد کے ساتھ بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گواہ کا تعلق لاہور کے علاقے گلبرگ سے ہے اور یہ بیرون ملک بھی مقیم رہا۔واضح رہےکہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہیں جب کہ دونوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانتیں حاصل کررکھی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments