پاکستانی سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جب کہ عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق دنیا بھر میں ساڑھے 42 کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔کھانا کھانے اور پانی پی لینے کے باوجود بار بار پیاس یا بھوک لگنا، منہ کا خشک رہنا ، بے جا طور پر پیشاب آنا، مناسب کھانے کے باوجود وزن میں کمی ہوجانا، تھکاوٹ، دھندلا پن یا سر میں درد رہنے کی شکایت کی صورت میں ذیابیطس کا ٹیسٹ کرائیں۔ماہرین ذیابیطس کےمطابق خون میں گلوکوس کی کمی سے ہارٹ اٹیک، بینائی جانا اور فالیج کا اٹیک بھی ہو سکتا ہے، ذیابیطس کا اثر اگر پاؤں پر ہو تو اسے کاٹنا بھی پڑسکتا ہے۔ماہرین کا کہناہےکہ خوراک میں توازن نہ ہونا، میٹھے کا زیادہ استعمال، جنک فوڈ یعنی برگر پیزا کیک وغیرہ بلا ناغہ کھانا، سافٹ ڈرنکس اور تمباکو نوشی کا استعمال، ورزش اور چہل قدمی یا کھیل معمول کا حصہ نہ ہو تو ذیابیطس کے مرض کاخطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ذیابیطس کے مریض روزانہ آدھا گھنٹہ پیدل چلیں، ورزش کو زندگی کا معمول بنائیں، وزن کم کریں، تمباکو نوشی ترک کریں اور جنک فوڈ سمیت جوس کولڈرنک مکمل طور پر بند کردیں۔دوسری جانب عالمی تنظیم برائے ذیابیطس کے مطابق اس مرض کی تین ہی اقسام ہیں جس میں سے ٹائپ ٹو ذیابیطس عام ہے، ذیابیطس کا بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments