کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے مبینہ زہر خورانی کے نتیجے میں 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد ریسٹورنٹ کے گودام سے برآمد ہونے والے زائد المعیاد گوشت کو ضائع کردیا گیا۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ کے گودام پر گزشتہ روز چھاپہ مار کر وہاں سے بڑی مقدار میں زائد المعیاد گوشت برآمد کیا تھا، جس کے استعمال کی مدت 2014 اور 2015 تک تھی۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق زائد المعیاد گوشت کو آج سرجانی ٹاؤن کے ڈمپنگ اسٹیشن پر جلا کر ضائع کیا گیا۔مذکورہ ریسٹورنٹ کو پہلے ہی سندھ فوڈ اتھارٹی نے سیل کردیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments