ٹوئٹر پر ایک شخص نے اپنے اسمارٹ فون کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ایپل آئی فون ایکس آپریٹنگ سسٹم 12.1 کی اپڈیٹنگ کےدوران پھٹ گیا۔ٹوئٹر صارف راکی محمدعلی (@rocky_mohamad) نے اپنے متاثرہ آئی فون کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور ایپل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کا فون اس قدر گرم ہوا کہ وہ پھٹ گیا۔راکی محمدعلی کی پوسٹ کے جواب میں ایپل نے کہا کہ یہ فون کا بالکل بھی متوقع طرز عمل نہیں ہے،آپ ہمیں براہ راست پیغام بھیجیں تاکہ ہم اسے مزید دیکھ سکیں۔ایپل نے اس معاملے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے ۔ایپل کے جدید ترین 6 کور اے 11 پروسیسر کا حامل آئی فون ایکس پہلا آئی فون ہے جو کہ OLED ڈسپلے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہےجب کسی صارف نے آئی فون پھٹنے کی شکایت کی ہو اس کے قبل اگست میں چین میں ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا فون چلتی ٹیکسی میں پھٹ گیاتھا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments