کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے قائد آباد دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جب کہ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد آباد سے ایک اور ڈیوائس بھی ملی تھی جس کو ناکارہ بنا دیاگیا، دھماکے کی تحقیقات کریں گے اور اس کی مکمل تفتیش کی جائے گی جس کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا، اس لیے مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ فرانزک لیب کے لیے زمین حاصل کرلی ہے، سندھ میں لیب بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جب تک دیگر صوبوں سے مدد لیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پتا نہیں وزیراعظم کے بیان کا کیا مقصد تھا، اب یوٹرن سے ہٹ کر ڈبلیو ٹرن ہوگئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments