آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندرخان نے مقبوضہ کشمیر میںبھارت کی جانب سے جاری پرتشدد کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جبر وبربریت کسی صورت قبول نہیںعالمی برادری کو اپنی خاموشی توڑنا ہو گی طاقت سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتاکشمیریوں کی تحریک آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گاظلم کو مٹنا ہے اور حق کی فتح ہونی ہے مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبہ سے سر شار ہے مقبوضہ کشمیر میںظلم وستم ہوتاتودنیاکے امن کے ضمانت نہیںدی جاسکتی مقبوضہ کشمیرمیںنوجوان کشمیریوںکی بھارتی بربریت کے نتیجہ میںشہادتیںبھارتی مظالم کے خلاف ان کے عزم کامنہ بولتاثبوت ہے حق خودارادیت کشمیریوںکاحق ہے ایک مضبوط ومستحکم پاکستان ہی کشمیریوںکی آزادی کاضامن ہے وزیر مال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوج کے مظالم سے کشمیریوںکے حق خودارادیت کودبایانہیںجاسکتاکشمیری اپنے سیاسی حق خودارادیت کے حصول کے لیے کوشاں ہیںاوربھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیںنہتے کشمیریوںپربربریت روارکھے ہوئے ہے بھارت کی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ وادی میںنہتے کشمیریوںپرظلم وستم کابازارگرم کررکھاہے بھارت اپنے ناپاک عزائم کے بل بوتے پرپاکستان کے خلاف عالمی رائے عامہ کوگمراہ کرنے کی کوششوںمیںکبھی بھی کامیاب نہیںہوسکتا وزیر مال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ حریت پسندوںکوکچلنے کے لیے بھارت جوکچھ کررہاہے وہ دہشت گردی ہے بھارتی فوج کشمیریوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑرہی ہے اب توبربریت کی انتہاہوگئی ہے آزادی کاسورج ضرورطلوع ہوکررہے گاکشمیری کبھی بھی پیچھے نہیںہٹیںگے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان مقبوضہ کشمیرکے نہتے کشمیریوںپربھارتی مظالم کوبین الاقوامی برادری پرعیاںکرنے کے لیے ہرفورم پردروازہ کھٹکھٹارہے ہیںبھارت کی جانب سے اٹوٹ انگ کی رٹ مقبوضہ کشمیرکی سیاسی اورتاریخی حقائق کے یکسرمنافی ہے مبالغہ آرائی سے بھارت کشمیرکی متنازعہ حیثیت کوتبدیل نہیںکرسکتاسردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ بھارت نے خوداقوام متحدہ کی ان قراردادوںپردستخط کررکھے ہیںجن میںکشمیریوںکے حق خودارادیت دینے کی بات کی گئی ہے بھارت کے ناپاک عزائم کبھی بھی کشمیریوںکوان کے جذبہ آزادی سے محروم نہیںرکھ سکتے مقبوضہ کشمیرآزادہونے کے بعدبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورشاعر مشرق علامہ محمداقبال کے خوابوںکی جہاںتکمیل ہوگی وہاںمقبوضہ کشمیرکے نہتے عوام بھی پاکستان کاحصہ بن کرآزادی کی زندگی بسرکریںگے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments