آزادکشمیر کے دبنگ محمکہ مال کے آفیسر سردار انجم فاروق عباسی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔ آہو اور سکیوں میں سپردے خاک تحصیل دھیرکوٹ میں سوگ کا عالم سردار انجم فاروق عباسی آزادکشمیر میں محکمہ مال کے واحد آفیسر تھے جنہیں تحصیلدار ہونے کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل تھے۔گزشتہ روز مظفر آباد میں انتقال کر گئے ۔دوسال قبل سردارانجم فاروق عباسی کے بھائی سردار خرم فاروق عباسی بھی انتقال کر گئے تھے۔انجم فاروق عباسی نے سوگواران میں 3بیٹیاں ،ایک بیٹا والدہ اور ایک بیوی چھوڑی ہے آزادکشمیر میں محکمہ مال کے بہادر اور دلیر آفیسران میں شامل ہوتاتھا سروس کا زیادہ تر حصہ مظفر آباد اور پونچھ ڈویژن میں گزارا۔بھرپور انداز میں انتظامی سروس کو سرانجام دیا اور ہر موقع پر دلیری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کی۔سردار انجم فاروق عباسی کو آزادکشمیر میں دلیر اور جرآت کی علامت سمجھا جاتا تھا مظفر آباد اور آبائی علاقے چمیاٹی مجاہد اول سٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں عوامی سمندر آمڈ آیا سردار انجم فاروق عباسی کی وفات پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان خان، جماعت اسلامی کے سابق امیر ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ راجہ فاروق ایوب خان، راجہ فہیم فاروق خان،ڈاکٹر نیاز اے راجہ،سینئر صحافی راجہ شیش خان اور دیگر نے انجم فاروق عباسی کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محروم کی زبردست انتظامی سروس پر اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments