اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کشمیری صحافیوں کی جانب سے دورہ مظفرآباد کی دعوت قبول کر لی ہے اور انہوں نے آزادکشمیر ریڈیو، اے جے کے ٹی وی اور اے پی پی کی کارکردگی اور استعداد کار بہتر بنانے کے لئے یقین دہانی کروا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزرات اطلاعات و نشریات کے دفتر میں آزادکشمیر کے صحافیوں الطاف حمید راو، سجاد جرال اقبال میر ‘ناظم عباسی اکمل راجہ نے یونین آف جرنلسٹس کے صدرسعید الرحمان صدیقی کے ہمرااہ ملاقات کی، ملاقات میں کشمیری صحافیوں نے آزادکشمیر میں ویج بورڈ ایوارڈ، آزادکشمیر کے صحافیوں کی تربیت، ریڈیو آزادکشمیر، آزادجموں و کشمیر ٹیلی وژن اور آزادکشمیر میں ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان(اے پی پی)، سینٹرل پریس کلب کے مسائل اور معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ میں جلد خود مظفرآباد آوں گا اور پریس کلب، ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن جا کر وہاں کے مسائل کا جائزہ لونگا، آزادکشمیر کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے وہاں کے مسائل کے حل کے لئے آزادکشمیر حکومت سے ہر ممکن تعاون کرینگے لیپا ٹنل پر پوچھے گے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول بالخصوص وادی لیپا کے عوام موسم سرما اور بھارتی گولہ باری سے جس طرح سے متاثر ہو رہے ہیں وفاقی حکومت کو ان کی تکلیفوں کا اندازہ ہے آزادکشمیر حکومت ہم سے اس حوالہ سے تعاون مانگے گی ہم اس کے لئے تیار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری جنگ آزادی وہاں کے لوگوں کی اپنی تحریک ہے جس کی حکومت پاکستان سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے جسم کا ایک ایسا حصہ ہیں جس کا درد دل و جان سے محصوص کرتے ہیں بھارت وہاں کے لوگوں پر ظلم و ستم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق استصواب رائے کا موقع فراہم کرے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments