سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر پابندی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں پر پابندیوں میں کمی کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی جسے کرکٹ آسٹریلیا نے ٹھکرا دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سزاؤں کو تبدیل کرنا کسی طور مناسب نہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے قائم مقام چیئرمین ایرل اینڈنگ کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کا بغور جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تینوں کھلاڑیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔یاد رہے کہ رواں سال جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بینکرافٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعتراف جرم کیا اور اسمتھ نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق علم تھا اور یہ دانستہ طور پر کیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال جب کہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی، وارنر اور اسمتھ پر 3 سال کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی پر بھی پابندی کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments