مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جعلی لائکس اور فولوورز کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے۔انسٹاگرام کے مطابق ایپ میں مشین لرننگ پاور ماڈریشن ٹولز (machine learning power moderation tools) شامل کیے گئے ہیں جس کی مدد سے صارفین کے اکاؤنٹس میں جعلی فولوورز اور لائکس خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔یعنی کسی بھی اکاؤنٹ میں موجود جعلی فولوورز اور لائکس، جس میں کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی مداخلت زیادہ ہو اور وہ کمیونٹی گائیڈ لائنز اور اصول ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوں، انہیں حذف کردیا جائے گا۔انسٹاگرام کمپنی نے اس اقدام کو سیکیورٹی پالیسی کے اہم حصے کے طور پر متعارف کروایا ہے۔کمپنی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر کسی اکاؤنٹ میں تھرڈ پارٹی ایپ کے تحت سیکیورٹی خدشات موصول ہوئے تو صارف کو خفیہ کوڈ یعنی اکاؤنٹ پاس ورڈ تبدیل کرنے کا آپشن بھی مہیا کیا جائے گا۔انسٹاگرام نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ’لوگ ہر دن انسٹاگرام پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں، اس قسم کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جس سے کمیونٹی متاثر ہو اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی جائے‘۔بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے صارف کی لاگ اِن اور پاس ورڈ کی معلومات چوری کی جاتی ہیں جس کے بعد اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔تاہم انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے جعلی فولوورز، لائکس اور تبصروں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments